وہ لوگ ۔۔۔ کہ جن سے نبی کریم حضرت محمد ﷺ نے بے پناہ محبت کی ہے ۔
ان میں سے ایک نام ۔۔۔ آپؐ کی پہلی زوجہ حضرت خدیجہؓ کا ہے ۔
حالانکہ خدیجہؓ بہت جلدی فوت ہو گئی تھیں لیکن نبیؐ ۔۔۔ انہیں بہت یاد کیا کرتے تھے یہاں تک ۔۔۔
کہ ان کی وفات کے بعد بھی ۔۔۔ جب کبھی آپؐ کوئی بکری وغیرہ ذبح کرتے تو اس کا گوشت ۔۔۔
حضرت خدیجہؓ کی سہیلیوں کو ضرور بھیجوایا کرتے تھے ۔
(فضائل الصحابہ ، صحیح مسلم ۱۸۸۸)
بلکہ حضرت عائشہؓ نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے کبھی کسی عورت پر اتنا رشک نہیں کیا کہ جتنا رشک ۔۔۔
مجھے خدیجہؓ پر آتا تھا حالانکہ ۔۔۔ میں نے تو انہیں کبھی دیکھا بھی نہیں تھا ۔
(فضائل اصحاب النبیؐ ، صحیح بخاری ۱۳۸۹)
اور ایک مرتبہ تو ایک ایسا واقعہ ہوا کہ اگر آپ اسے تصوّر کریں ۔۔۔
تو وہ آپ کے دل کو چھو جائے گا ۔
حضرت عائشہؓ بتاتی ہیں کہ ایک مرتبہ ہم سب نبیؐ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ خدیجہؓ کی بہن ھالہ نے ۔۔۔
اندر آنے کی اجازت لینے کے لیے ۔۔۔ باہر سے آواز دی ۔
تو ہم نے دیکھا کہ نبیؐ اچنک تھوڑے سے لرزہ براندام سے ہو گئے ۔۔۔
اور پھر توقف کے بعد فرمایا کہ خدایا ! ۔۔۔ یہ تو ھالہ ہیں ۔
(ایسا اس لیے کہ ھالہؓ کی آواز حضرت خدیجہؓ سے بہت ملتی تھی ، وہ دونوں آپس میں بہنیں تھیں)
تو عائشہؓ بتاتی ہیں کہ مجھے خدیجہ پر بہت رشک آیا اور میں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! ۔۔۔
آپ انہیں اتنا یاد کرتے ہیں حالانکہ انہیں فوت ہوئے تو ایک زمانہ بیت چکا ۔
تو نبیؐ نے فرمایا کہ ہاں ! وہ ایک ایسی خاتون تھیں کہ انہوں نے میرا تب یقین کیا ۔۔۔ کہ جب لوگ مجھے جھٹلا رہے تھے ۔
انہوں نے میرا تب ساتھ دیا کہ جب لوگ ۔۔۔ مجھے چھوڑ رہے تھے ۔
(فضائل أصحاب النبیؐ ۳ / ۱۳۸۹ ، فضائل الصحابہ ۴ / ۱۸۸۹ ، بیہقی و سنن الکبریٰ ۷ / ۳۰۷ ، سیر أعلام النبلاء ۲ / ۱۱۷)
حضرت خدیجہؓ کی شخصیت کیسی تھی ؟
سیرۃ کی کتابوں میں اس حوالے سے جو ملتا ہے وہ تو میں آپ کو إن شاء اللہ آپ بتاؤں گا ہی لیکن ۔۔۔
پہلے آپ ذرا یہ پڑھ لیں ۔
نیویارک یونیورسٹی کی ایک پبلیکیشن کے مطابق خدیجہؓ ۔۔۔ ایک مضبوط ارادوں کی مالکہ تھیں اور انہیں ۔۔۔
خود اپنے طور پر دنیا میں آگے بڑھنا آتا تھا مثلاً ۔۔۔
انہوں نے اپنے والد کے کاروبار کو بڑھا کر ایک وسیع بزنس ایمپائر میں تبدیل کر دیا ۔
جب عرب سے تجارتی سامان جاتا تو پورے قریش کا سامان ایک طرف ۔۔۔
جبکہ دوسری طرف صرف اکیلی خدیجہؓ کا سامان ہوا کرتا تھا ۔
پھر انہوں نے اپنے شوہر کا إنتخاب خود کیا حالانکہ ۔۔۔ روایتی طور پر اُس وقت ایسا نہیں ہوتا تھا ۔
تو حضرت خدیجہؓ جیسی ایک کامیاب خاتون کے دل میں نبیؐ کے لیے اتنی محبت کیسے پیدا ہوئی ؟
تقریباً ہم سبھی نے وہ واقعہ سن رکھا ہے کہ کیسے ۔۔۔
خدیجہؓ کے ایک غلام میسرہ نبیؐ کے ساتھ ایک تجارتی ٹرپ پہ گئے تھے اور پھر واپس آ کر ۔۔۔
انہوں نے خدیجہؓ کو نبیؐ کی سیرت کے متعلق بتایا تھا لیکن ۔۔۔
اس لازوال محبت کی أصل وجہ وہ انداز تھا کہ جس پر ۔۔۔ نبیؐ کا دور جوانی گزرا ہے ۔
مکہ میں گزرا نبیؐ وہ عہد جوانی کہ جس کے متعلق آج بھی ۔۔۔ بہت کم ڈیٹا میسر ہے ۔
لیکن آج ریلیز ہونے والی پوری قسط ۔۔۔ نبی ﷺ کے اسی عہد جوانی کے متعلق ہے ۔
آج إن شاء اللہ وہ تمام واقعات ڈسکس ہونے ہیں کہ جو ۔۔۔ آپؐ کی جوانی کے دور میں پیش آئے تھے ۔
السلام علیکم ، میرا نام فرقان قریشی ہے اور آج ۔۔۔ إن شاء اللہ دا سیرۃ سیریز کی چھٹی قسط نے ۔۔۔ ریلیز ہونا ہے ۔
ایک ایسی سیریز کہ جس میں نبی کریمؐ کی زندگی کے مکمل تریسٹھ سال کور ہو رہے ہیں ۔
امید ہے کہ آج رات نو بجے آپ اس قسط کو لائیو دیکھیں گے ۔
اور اگر آپ بھی اس پراجیکٹ کو سپورٹ کرنا چاہیں ، تو نیچے دیئے گئے اس لنک کے ذریعے ، ضرور کیجیے گا ۔
https://www.buymeacoffee.com/mrfurqanqureshi
اور اگر آپ پاکستان سے ہیں ، تو یہ میرے فیصل بینک کا iban نمبر ہے ۔
PK65FAYS3469301000003308
یا پھر اگر آپ جیز کیش اور یو پیسہ استعمال کرتے ہیں تو اس نمبر پر بھی آپ اپنی سپورٹ ۔۔۔ بھیج سکتے ہیں ۔
03329620440
تو پھر ملتے ہیں آج رات نو بجے ۔۔۔ إن شاء اللہ سیرت النبیؐ سیریز کی چھٹی ۔۔۔ قسط میں کہ جہاں آج ۔۔۔
نبیؐ کے عہد جوانی کے واقعات شیئر ہوں گے ۔
شکریہ
فرقان قریشی
Source from Furqan Qureshi Blogs Facebook Profile
بےحد ایمان افروز تحریر۔
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️❤️
دن کا سب سے خوبصورت وقت وہ ہوتا ہے
جب آپکی زبانی سیرہ کے واقعات سننے کو ملتے ہیں
فرقان بھائی میں اس دن کمنٹ نہیں کر سکی لیکن پچھلی قسط میں
آپ صلی الله علیه و آله وسلم کے انکی والدہ کے ساتھ واقعات بہت کم بیان کیے آپ نے
میرا تو دل نہیں بھرتا کے کاش انکی زندگی کے ایک ایک دن کا احوال معلوم ہو سکے
آپکا بہت بہت شکریہ اس کے لیے فرقان بھائی ❤️❤️❤️❤️