ساتویں صدی کے عریبیاء میں ۔۔۔
مسلمانوں کے ایک خلیفہ گزرے ہیں ، خلیفہ عمر ۔۔۔ بن عبدالعزیزؒ ۔
کہتے ہیں کہ اگر سیاسی حالات نے آپ کو خلیفہ نہ بنا دیا ہوتا تو آپ ۔۔۔
اپنے دور کے بڑے اماموں میں سے ایک ۔۔۔ امام ہوتے ۔
اسماء الرجال پر لکھی بارہویں صدی کی ایک قدیم کتاب ۔۔۔ ’’تذکرۃ الحفاظ‘‘ میں لکھا ہے کہ ایک مرتبہ ایک تابعی مجاہد بن جبیرؒ ۔۔۔
عمرؒ کو علم سکھانے کی خاطر ان کے پاس گئے لیکن تھوڑے ہی دن بعد ۔۔۔
الٹا وہی عمر بن عبدالعزیزؒ سے تعلیم حاصل کرنے لگ گئے تھے (تذکرۃ الحفاظ ج ۱ ص ۱۰۶)
عمرؒ کا یہ مختصر سا تعارف آپ کو دینے کا مقصد یہ تھا ۔۔۔
کہ آپ کو اندازہ ہو جائے کہ وہ ایک قابل اعتبار ۔۔۔ اور سچے انسان تھے اور جو واقعہ آج رات ۔۔۔ میں آپ کو سنانے والا ہوں وہ ۔۔۔
درأصل انہی کے ساتھ پیش آیا ہوا ایک واقعہ ہے اور عمرؒ کا یہ واقعہ ۔۔۔ میری پسندیدہ کتاب ۔۔۔
اسّی جلدوں پر مبنی ایک بہت بڑی کتاب تاریخ الدّمشق میں بھی لکھا ہوا ہے اور ۔۔۔ مسند فردوس کے اندر بھی موجود ہے ۔
یہ بات عمرؒ کے خلیفہ بننے سے پہلے کی ہے کہ ایک دن ۔۔۔
عمرؒ اپنے دور کے ایک بہت بڑے تابعی عروہ بن زبیرؓ کے پاس گئے اور کہا کہ عروہ !
کل رات میں نے ایک عجیب واقعہ دیکھا ہے !
میں اپنے گھر کی چھت پر لیٹا ہوا تھا کہ اچانک ۔۔۔
باہر سے زور دار چیخوں اور چنگھاڑوں کی آوازیں آنا شروع ہوئیں تو میں جلدی سے اٹھا ۔۔۔
اور جب جھانک کر دیکھا تو جگہ جگہ سے عجیب و غریب مخلوقات اور شیاطین مجھے آسمان سے اترتے دکھائی دینے لگے ۔
اور لمحوں کے اندر اندر میرے گھر کے پیچھے موجود ۔۔۔ ایک ویران جگہ میں اکٹھے ہو گئے یہاں تک ۔۔۔
کہ میں نے ایک بہت بڑے شیطان کو دیکھا کہ جو شدید غصّے میں تھا اور اسی غصے کے عالم میں وہ چلایا ۔۔۔
کہ زبیر کے بیٹے عروہ کو میرے پاس کون لائے گا ؟
تو بھیانک سی نظر آنے والی ایک جماعت نے کہا کہ ہم لائیں گے ۔۔۔
اور تیزی کے ساتھ تمہاری تلاش میں وہ وہاں سے تمہارے گھر کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے ۔
لیکن چند ہی لمحوں میں ۔۔۔ وہ واپس آ گئے اور بولے کہ عروہ ہمیں کہیں بھی نہیں ملا ۔
تو وہ بڑا شیطان پہلے سے بھی زیادہ بلند آواز میں چیخا اور دوبارہ بولا کہ زبیر کے بیٹے عروہ کو میرے پاس کون لائے گا ؟
تو اس مرتبہ پہلے سے بھی زیادہ بھیانک نظر آنے والی کسی مخلوق نے کہا کہ ہم لائیں گے ۔
لیکن چند ہی لمحوں بعد وہ بھی واپس آ گئے اور بولے کہ عروہ کے گرد شدید حفاظت کھڑی ہے ۔
ہم اس پر قابو نہیں پا سکے ۔۔۔ اور اے عروہ پھر وہ بڑا شیطان اتنے زور سے چیخا ! ۔۔۔
کہ مجھے لگا کہ جیسے زمین پھٹ گئی ہو ۔
اور پھر وہ بولا کہ زبیر کے بیٹے عروہ کو میرے پاس کون لائے گا ؟
تو اس مرتبہ سب سے بھیانک نظر آنے والی جماعت بولی کہ ہم لائیں گے ۔
اور بجلی کی سی تیزی سے وہ تمہاری تلاش میں نکل کھڑے ہوئے لیکن انہیں واپس آنے میں ۔۔۔
پہلے دو کی نسبت زیادہ دیر لگی مگر وہ بھی یہی بولے کہ عروہ کے گرد ۔۔۔
عظیم ترین فرشتے موجود ہیں ، ہم ان سے لڑائی ۔۔۔ نہیں کر سکے ۔
تو اس پر وہ شیطان انتہائی بھیانک ۔۔۔ اور خوفناک آواز میں چلایا ۔
اور تیزی کے ساتھ بھاگتا ہوا ۔۔۔ ایک جانب چلا گیا جبکہ باقی تمام مخلوقات بھی ۔۔۔
چیختے چلاتے اس کے پیچھے بھاگ گئیں ۔
یہ واقعہ سنانے کے بعد عمر بن عبدالعزیزؒ خاموش ہو گئے اور انہوں نے محسوس کیا ۔۔۔
کہ عروہ بن زبیرؓ بھی دم بخود ان کی طرف دیکھے چلے جا رہے ہیں یہاں تک ۔۔۔
کہ کافی دیر خاموشی کے بعد عروہؓ بولے کہ عمر !
مجھے میرے والد (زبیر بن عوامؓ) نے ایک بات بتائی تھی کہ عروہ ! ۔۔۔ میں نے اللہ کے نبی ﷺ سے ایک دعا سیکھی تھی ۔
آپؐ نے فرمایا تھا کہ جو بھی شخص اس دعا کو رات اور دن کی شروعات میں پڑھ لے گا اللہ ۔۔۔
اسے ہر قسم کے شیطان سے اپنی حفاظت میں لے لے گا ۔
اور میں نے ہمیشہ کی طرح کل رات بھی ۔۔۔ یہی دعا پڑھی تھی ۔
پھر عروہؓ نے عمرؒ کو وہ دعا سکھائی بھی کہ جو یہ تھی ۔۔۔
عربی متن : بِسْمِ اللّٰہِ ذِی الشَّانِ عَظِیْمِ الْبُرھَانِ شَدِیْدِ السُّلْطَانِ مَا شَاءَ اللّٰہُ کَانَ أعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ ۔ آمین
اردو ترجمہ : شان والے اللہ کے نام سے کہ جو عظیم البرھان ہے ، طاقتور بادشاہی والا ہے ، وہی ہوتا ہے کہ جو وہ چاہتا ہے ، میں شیطان سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ۔ آمین
اور یہاں پہنچ کر یہ واقعہ ۔۔۔ مکمل ہوتا ہے ۔
یہ پوسٹ پڑھنے میں آپ کو شاید ۔۔۔ پانچ منٹ لگے ہوں گے لیکن اس رات جو مناظر ۔۔۔
عمر بن عبدالعزیزؒ نے دیکھے وہ مناظر ۔۔۔ صرف چند لمحوں کے اندر اندر ہوئے تھے ۔
بڑے بڑے اور بھیانک شیاطین کا آسمان سے اترنا ، چیختے چلاتے ، بجلی کی سی تیزی کے ساتھ عروہؓ کو تلاش کرنا اور پھر ناکام ہو کر ۔۔۔
چیختے چلاتے اپنی دنیا کے اندر ۔۔۔ واپس لوٹ جانا صرف ۔۔۔
اللہ کی قدیم بادشاہی ۔۔۔ اور اس کی حفاظت کی برکت سے ۔
اور یہاں پہنچ کر الاؤ کے گرد ہماری آج کی یہ محفل ۔۔۔
مکمل ہوتی ہے ۔
اس میں شامل ہونے کے لیے آپ کا ۔۔۔ بہت شکریہ ۔
فرقان قریشی
Source from Furqan Qureshi Blogs Facebook Profile
السلام علیکم Furqan Qureshi Blogs
محترم کیا آپ نے احرام مصر کے حوالے سے کچھ لکھا ہے؟ اگر ہاں تو رہنمائی کر دیں کہ کہاں ملے گا اور اگر نہیں تو برائے کرم کچھ ان احراموں کے متعلق تحقیق کر کہ آگاہ کریں،
جزاك الله خيراً كثيرا
ہم تو صرف آپ کا شکریہ الله کریم سے مذکورہ دعا کے ذریعے ہی کرسکتے ہیں ،جس طرح کے علمی احسان آپ کے ہم پر ہیں اور تسلسل جاری ہے ب شک وہ کریم ذات ہی اس کا بدلہ دے سکتی ہے ہم جیسے کمزور دعائیں ہی کرسکتے ہیں!۔۔۔۔ جو دعا اج آپ نے سکھائ۔۔۔۔۔ ،یہ دعا ہم آپ کے لئے بھی کرتے ہیں الله ہماری اور آپ کی حفاظت فرمائے (آمین) اور وہ ہر شئے پر قادر ہے(ب شک) ❤️
میں سوچ رہا تھا کافی دنوں سے محفل اٹینڈ نہیں کی،
سبحان اللّٰہ، یہ دعا واقعی میں اس قدر گہری اور طاقتور ھے جیسا کہ اس کے بارے میں آپ نے بیان کیا ھے، اللہ تعالٰی ہمیں بھی اس پر عمل کرنے میں آسانی فرمائے آمین 🍁
ماشأاﷲ کیا بات ہے فرقان بھائی ایسے ایسے واقعیات بتاتے ہوں جس پڑھ کر سکون آجاتا ہے جو ہم نے کھبے کس کی زبان سے نہیں سنا
یہ پانچ یا چار یا تین ملٹ لگے ہے پڑہنے میں آپ پوسٹ کریں اور اسے پڑہنے میں ایک گہنٹا بھی لگیے فر بھی ہم دل سے سکون سے چاہت سے پڑہے گیے ہم ان شااللہ
کیو کی اس میں ہمارا ہی فائیدا پھرملتے ھیں ان شااللہ
اللَه حافظ جَزَاکَ اللَّهُ خَيْرًا ّٰفِي أَمَانِ اللَه
فرقان بھائی ۔ اہل بیت ہستیوں پر زیادہ سے زیادہ ریسرچ ورک کریں اور لکھیں ۔ ان کا علم جان بوجھ کر چھپایا گیا ہے ۔
ماشاء اللہ سبحان اللہ
یہ دعا اب زندگی کا حصہ بن جائے گی انشاء اللہ
ایسی محفل روز لگایا کریں۔
ایک گزارش ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ ایسی محفل میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ واقعات پیش کریں جو ہم سے اوجھل ہیں۔۔۔۔پلیــــــــــــــــــــــــــــز 🙏
چلیں شکر ہے
فرقان سر……. آج آپکی پوسٹ نظر آئی بہت انتظار تھا
اور آرٹ ورک زبردست ہے 💕….💕 اللہ پاک 💕
ہم سب کو اپنی حفاظت عطاء فرمائے
ایسی خوفناک مخلوقات سے آمین..
جزاک اللّٰہ بہترین دعا اس طرح کی دعائیں ہمارے ساتھ شیئر کرتے رہا کریں ۔ اس دور میں ان کی اشد ضرورت ہے ۔ اللّٰہ کریم آپ کے لیے بے حد آسانیاں پیدا فرمائے ۔ آپ کی اور آپ کے اہل و عیال کی کی بے حساب مغفرت و بخشش فرمائے ۔ آمین
سلام فرقان لالا
آپ مہربانی فرما کر اپنے وڈیوز کو اردو میں بھی لکھ دیا کریں تاکہ وہ بھی آپ کو پڑھ سکیں جو سن نہیں سکتے
میں نے آپ کی اردو کی ساری تحاریر پڑھئ ہیں لیکن یوٹیوب والے خزانے سے
محروم ہو
اللہ آپکو جزائے خیر دے
اللہ اکبر!
میں اکثر یہ بات سوچتی ہوں کہ اس دور کے بڑے سکالرز جو دنیاوی طور پر بھی عظیم عہدوں پر فائز تھے ان کا روحانیت سے کس قدر گہرا تعلق ہوتا تھا ، ان کی روح کس قدر ہلکی پھلکی تھی جو نہ صرف عجیب واقعات کو سینس کرتی تھی بلکہ انہیں ظاہری طور پر بھی ان واقعات کا مشاہدہ کرنے کے قابل بناتی تھی۔
ان کا باطن ہر قسم کی کثافتوں سے مبرا ہوتا تھا۔
تو آج کے دور میں جب ہم بہت سے روحانی اور وجدانی کیفیتوں سے آشنا ہیں تو ایسا کیا مس کر گئے ہیں کہ ہمارے اندر کی آنکھ نہیں کھل رہی ، ہم نہیں لیکن اس صدی میں بہت سے ایسے سکالرز ہونے چاہئیے تھے نا جو نہ صرف ان واقعات کا مشاہدہ کر سکتے بلکہ ہم تک بھی وہ قصائص پہنچنے چاہئیے تھے۔
ہم کہاں آگئے ہیں!!
فرقان سر اگر آپ سے ہمارا تعلق نہ بنتا تو شاید کبھی زندگی میں ہم ان باتوں کو جان ہی نہ پاتے ، ہمارے اسلاف کس قدر شاندار تھے ، وجدانی قوتوں سے مالامال تھے ، جبکہ ہم تو شاید اپنی روح سے بے نیاز ہوگئے ہیں تبھی ہر دوسرے انسان کو اپنے اندر کا خالی پن کاٹ کھانے کو دوڑتا ہے ، ایک ڈھول کی طرح بجے جارہے ہیں ہم سب ، اندر سے خالی اوپر سے ڈھم ڈھم۔
🙄