حضرت أنس بن مالکؓ بتاتے ہیں کہ ایک مرتبہ ۔۔۔
میں نے نبی کریم حضرت محمد ﷺ کو فرماتے سنا کہ انس !
دو چیزوں کا لالچ کبھی ختم نہیں ہوتا ۔
ایک تو دنیا کا لالچ اور دوسرا ۔۔۔ علم کا لالچ ۔
یہ حدیث المستدرک للحاکم میں موجود ہے (۳۱۲) اور اس خوبصورت حدیث کی روشنی میں ، میں آپ کے ساتھ ۔۔۔
ایک واقعہ شیئر کرنا چاہتا ہوں ۔
جب خالد بن ولیدؓ نے پرشین ایمپائر کا ایک علاقہ عین التمر فتح کر لیا ۔۔۔
تو وہاں کی جیل میں انہیں ایک عیسائی عالم قید ہوئے ملے کہ جن کا نام ۔۔۔ یسار إبن خیار تھا ۔
یسار کی ذہانت اور علم کے شوق کو دیکھتے ہوئے خالدؓ نے انہیں ۔۔۔ مدینہ بھجوا دیا ۔
مدینہ آ کر اور صحابہ کے درمیان رہنے کے بعد ۔۔۔ یسار کو احساس ہوا کہ یہاں پر تو ۔۔۔ علم کے پورے پورے سمندر موجود ہیں ۔
لہٰذا ایک وقت آیا کہ پھر وہ مسلمان ہو گئے اور اپنے بچوں کو خاص تاکید کی کہ اے بچو ! ۔۔۔
آپ نے مدینہ کے علماء سے علم ضرور لینا ہے اور یوں ۔۔۔
ان کے تینوں بیٹے آگے چل کر حدیثوں کے عالم بنے لیکن ان کا ایک پوتا ایسا تھا کہ جسے ۔۔۔
اس پورے خاندان میں سب سے زیادہ علم حاصل کرنے کا شوق تھا اور اس پوتے کا نام تھا إبن اسحاقؒ ۔
إبن اسحاق کے علمی شوق کا اندازہ آپ اس بات سے لگا لیں کہ علی إبن مدائنیؒ ۔۔۔
جن کے متعلق لوگ کہتے تھے کہ انہیں پیدا ہی علم کے لیے کیا گیا ہے ، وہ علی ۔۔۔
إبن اسحاقؒ کے متعلق کہتے ہیں کہ اگر دنیا کے ٹاپ کے بارہ عالم دیکھنے ہیں ۔۔۔
تو ان میں سے ایک عالم ۔۔۔ إبن اسحاق ہیں ۔
(تہذیب التہذیب ج ۷ ص ۳۵۱ ، تاریخ خطیب بغدادی ج ۱ ص ۲۲۴)
لیکن إبن اسحاق کو بھی جس علم کے اکٹھا کرنے کا سب سے زیادہ شوق تھا ۔۔۔
وہ تھا نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی زندگی کے واقعات کا علم ۔
اور یوں ۔۔۔ انہوں نے سیرۃ پر سب سے پہلی کتاب لکھی ’’سیرت رسول پاکؐ أز إبن اسحاق‘‘ کہ جسے لکھے ہوئے آج ۔۔۔
تقریباً بارہ سو سال ہو چکے ہیں ۔
جب اس کتاب کو میں نے پہلی مرتبہ پڑھا ۔۔۔ تو مجھے بہت اچھا لگا لیکن ۔۔۔
جیسا کہ میرے پیارے نبیؐ نے فرمایا تھا کہ علم کا لالچ ۔۔۔ کبھی ختم نہیں ہوتا ۔
لہٰذا سیرت رسول پاکؐ اور اس جیسی سترہ دیگر کتابوں سے علم لے کر میں ۔۔۔
سیرت النبیؐ پر ایک ایسی سیریز تیار کر رہا ہوں کہ جو ۔۔۔ نبی ﷺ کی زندگی کے مکمل تریسٹھ سالوں کو ۔۔۔
پورا پورا کور کر رہی ہے اور آج ۔۔۔ آج إن شاء اللہ سیریز کی پانچویں قسط نے ریلیز ہونا ہے ۔
وہ قسط کہ جو نبیؐ کے بچپن ۔۔۔ یعنی آپؐ کی پیدائش سے لے کر آپؐ کی چھ سال کی عمر تک کے تمام بڑے بڑے واقعات کو ۔۔۔ کور کرے گی ۔
سلام ! میرا نام فرقان قریشی ہے اور محض علم ۔۔۔ اور نبی پاکؐ سے اپنی محبت کی خاطر میں ۔۔۔ سیرت النبی ﷺ پر ایک پراجیکٹ تیار کر رہا ہوں ۔
ویسے تو یہ پراجیکٹ ، یہ مکمل سیریز یوٹیوب پر ۔۔۔ بالکل مفت میں دیکھنے کے لیے بھی دستیاب ہے لیکن ۔۔۔ اگر آپ بھی اس پراجیکٹ کی تخلیق میں سپورٹ کرنا چاہیں ۔۔۔
تو وہ آپ ضرور کر سکتے ہیں نیچے دیئے گئے اس ۔۔۔ لنک کے ذریعے ۔
https://www.buymeacoffee.com/mrfurqanqureshi
اور اگر آپ پاکستان سے ہیں ، تو یہ میرے فیصل بینک کا ۔۔۔ iban نمبر ہے ۔
PK65FAYS3469301000003308
یا پھر اگر آپ جیز کیش اور یو پیسہ کے ذریعے سپورٹ کرنا چاہیں تو وہ بھی آپ اس نمبر کے ذریعے ۔۔۔ کر سکتے ہیں ۔
03329620440
تو پھر ملتے ہیں إن شاء اللہ آج رات ۔۔۔ دا سیرۃ سیریز کی پانچویں ۔۔۔ قسط میں ۔
شکریہ
فرقان قریشی
Source from Furqan Qureshi Blogs Facebook Profile
Masha Allah
Assalam Alekum Furqan Sir ,,is series ka to bht intezar thA,,ap ki trf se ye tofha MashAllah unexplain hai,,Allah ap ki madad farmay or ap ko or ziyada ilm se nawazy Ammeeen
JazakAllah khair sir 🌹
Omg 😇🙏the excitement of the episode
Aoa esteemed most furqan bhai
Apko hi socha tha to apki post agai
Furqan Qureshi Blogs
نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان اتنی بلند ہے کہ ہم 40,50 ویڈیوز میں کور نہیں کر سکتے۔۔۔
باقی اللّٰہ پاک آپکی مدد فرمائے اتنی پیاری سیریز شروع کرنے کے لیے ♥️♥️
Furqan bhai ap bahot intezar krwaty hain 🥲❤️
Jazak ALLAH furqan bhai
Waiting for Ur next vedio
Furqan bhai apke videos translate krne ka mann krta hai so that ki apka ye azeen ilm dusru tk phnch paye … If u give permission. Then … 🙂