جتنا سب إصرار کر رہے تھے کہ سیرت النبی ﷺ پر ایک سیریز ہونی چاہیئے ۔۔۔
اب اتنا ہی سب دور ہوئے پڑے ہیں ۔
اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ زیادہ تر ریگولر فیملی ممبرز ۔۔۔
یہ سیریز نہیں دیکھ رہے ۔
یہاں تک کہ عام ویڈیوز سے بھی کم دیکھ رہے ہیں ۔
اگر ایسا ہے تو بتایئے تاکہ پھر میں زیادہ ڈیٹیلز کے بجائے سیریز کو سمیٹنے کی طرف جاؤں ۔
آپ جانتے ہی ہیں کہ میں عموماً ایسی پوسٹس نہیں کرتا لیکن ۔۔۔
اعداد و شمار واقعی بتا رہے ہیں کہ زیادہ تر فیملی ممبرز دلچسپی نہیں لے رہے ۔
اگر ایسا ہے تو بتایئے تاکہ پھر میں سیریز کو جلدی wrap up کرنے والی بات کروں ۔
فرقان قریشی
Source from Furqan Qureshi Blogs Facebook Profile
زیادہ لوگوں کا دیکھنا معیار تو نہیں فرقان بھائی
میں بھی ریگولر ویوور ہونے کے باوجود اب تک کی ویڈیوز ڈاونلوڈ (ایڈز کی وجہ سے) کر کے ہی دیکھ رہی ہوں۔ آپ کی نایاب تفصیلات اور آرٹ ورک کی وجہ سے ہی اس سیریز کے ذریعے کراچی شہر میں کئی جگہ چھوٹے سیرت سرکلز شروع کر رہے ہیں انشاء اللہ۔ آپ کو شاید اندازہ نہیں ہے کہ اردو زبان میں اس طرح کی معیاری سیریز کی کتنی اشد ضرورت تھی
فرقان بھائی السلام علیکم۔۔۔۔۔ آپ کے دل میں ایسے وسوسے ڈالے جا رہے ہوں گے۔۔۔۔ آپ ذرا خود دیکھیں جو صفائی آپ نے اپنے لیے پیش کی تھی ہو سکتا ہے وہ سچویشن سے ویورز بھی گزر رہے ہوں۔۔۔۔۔ عید گزری ہے سب لوگ واپس اپنی روٹین میں ایڈجسٹ ہو رہے ہیں۔ آپ دل چھوٹا نہ کریں۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔
اور ہاں خانہ کعبہ کے نیچے سے جو سبز پتھر نکلے تھے میرا دھیان فوری وہاں پہ گیا کہ جو پانی آسمانوں سے آتا ہے وہاں دلدلوں کے آگے ایسے پتھر ہی بتائے تھے۔۔۔۔ اور ادھر بھی زمزم کا نہ رکنے والا سلسلہ چلتا آ رہا ہے۔
ایسی بات نہیں ہے ۔
لوگوں کی زندگی کے اتار چڑھاو سے آپ کا یہ نیک مشن نہیں رکنا چاہیے۔
آپ یقین نہیں کریں گے میں نے اپ کی تقریباً تمام سیریز میں قران اور حدیث کے حوالے اپنے پاس ایک کاپی میں درج کیے ہیں تاکہ اس سے صرف میں ہی نہیں بلکہ میں اپنے بچوں کو بھی ضرورت کے تحت حوالہ دے سکوں۔ کہنے کو بے شک میں ایک فرد ہوں لیکن اپ کی اس کاوش سے ایک فرد کے ذریعے علم کہاں سے کہاں تک پہنچتا ہے۔ اپنی کاوش کو جاری رکھیے۔
اللہ نے اپ کی اس کاوش کے ذریعے جس کو فائدہ پہنچانا ہے اس کو فائدہ پہنچ ہی جانا ہے۔ اور اللہ کے حکم سے جس کو فائدہ نہیں ہونا وہ اپ کی اس کاوش سے محروم ہی رہ جائے گا۔ لیکن اپ کی کاوش اور یہ علم ہمیشہ برقرار رہے گا۔
نہیں جناب۔۔! ایسا ہرگز نہ کیجئےگا۔۔۔
سچ تو یہ ہے کہ باوجود ریگولر ممبر ہونے کے، میں خود بھی بوجہ مصروفیت، اب تک اس سیریز کی ایک بھی ویڈیو نہیں دیکھ سکا۔۔ اب ان شاءاللّٰہ فرصت نکال کر دیکھوں گا۔۔۔
دوسری بات یہ کہ اگر تو آپ کی ان ویڈیوز کا اصل مقصد فقط ویوز کا حصول ہوتا، تب تو آپکو ایسا ہی کرنا چاہیئے تھا، چونکہ ایسا نہیں ہے تو ان باتوں اور ویورز کی مصروفیات یا کمی سے بے نیاز ہو کر اللّہ کے بھروسے پر بناتے رہیئے، اللّہ پاک کرم فرمائیں گے ۔۔
اسلام علیکم ۔۔۔نہیں فرقان بھائی ہم سنتے ہیں اور اگلی قسط کا بے صبری سے انتظار بھی کرتے ہیں اور ڈیٹیل میں سننا چاہتے ہیں ۔۔۔۔ایسی باتیں نبی کی زندگی کی تو نہ کبھی پڑھیں نہ کسی نے بتائی ۔۔۔پلیز آپ دل چھوٹا نہ کرو
Keep up your hard work we are here to support you….may Allah pak give you strength and courage to do this project.. don’t wrap it up so quickly plz….🙏
with best regards 💝♥️🌹
بالکل نہیں فرقان بھائی۔۔۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو یہ زیادتی ہوگی۔۔۔ آپ اپنا کام جاری رکھیں اور جس طرح آپ بنا رہے ہیں اسی طرح بنائیے۔۔۔ لوگوں کی فکر مت کیجیے۔۔۔ جس طرح آپ کام کر رہے ہیں کسی نے نہیں کیا۔۔۔ اللّٰہ پاک بھی آپ کی محنت دیکھ رہا ہے۔۔۔ آپ اسی طرح بناتے رہیے یہ تو پھر ہمیشہ کے لیے موجود رہے گی نا جہاں سے لوگ ہمیشہ فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔۔۔ اسی لیے جیسے آپ کام کر رہے ہیں براہ کرم اسی طرح کرتے رہیے۔۔۔ اللّٰہ پاک آپ کو دونوں جہانوں میں اپنی رحمتوں سے نوازے آمین۔۔۔ جزاك الله خیر۔۔۔ ❤❤❤
فرقان بھائی ایسا بالکل بھی نہیں ھے، سیرت النبی ﷺ پر ایسا موثر اور محبت سے کیا گیا کام نہ صرف اکیلے بلکہ اور لوگوں کو بھی یہ شئیر کرتا ھوں کہ وہ بھی دیکھیں اور سیکھیں، اور حبیب الله ﷺ کی سیرت کو اپنی زندگی میں اپنائیں،
آپ ہر گز پریشان نہ ہوں، مجھے اندازہ ھے آپ کی تمام کوشش جو آپ اتنے عرصے سے ہر رہے ھیں اور کس محبت اور محنت سے کر رھے ھیں، ایسے میں دلی دکھ ہوتا ھے کہ جب توقعات پر پورا نہ اتریں، اللّٰہ تعالیٰ سے دعاگو۔ ہوں کہ وہ آپ کے کام کو قبول فرمائیں ، اور اس میں برکت عطا فرمائیں ، ہر ایک تک یہ محبت بھر پیغام پہنچے،
📌 #حرف_آخر اور فرقان قریشی فیملی سے بھی گزارش کہ وہ خود بھی دیکھیں اور یہ پیغام دوسروں سے بھی شئیر کریں، تاکہ وہ بھی اس سے استفادہ حاصل کریں،
اللّٰہ تعالیٰ آپ کے کام میں آسانیاں پیدا فرمائیں ، آپ پر سلامتی ہو ، آمین یا ربّ العالمین عظیم 🍁
اگر آپ یہ سیریز پوری ڈیٹیل کے ساتھ ایک بار ڈال دیں گے تو یہ ایک ریکارڈ کی صورت میں موجود رہے گا۔ کوئی چیز اگر آج نہیں دیکھی جا رہی تو وہ کل دیکھی جائے گی، ہو سکتا ہے کوئی ایک سال بعد دیکھے کوئی دو سال بعد دیکھے تو وہ یہ کہے گا کہ کوئی کمی باقی نہیں رہی اس میں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا في الدنيا والاخرة ✨✨✨✨✨
فرقان بھائی
ایک مشہور جملہ ہے۔۔۔۔ شیطان آپ کو روکے گا۔۔۔۔۔
یقین کریں اگر کوئی نہیں دیکھ ریا سیریز ،،،تو بھی شیطان چاہتا ہے کہ دیکھنے والے کے دل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا نہ ہو۔۔۔۔
اور یہی شیطان آپ کو بھی سیریز سمیٹنے پر اکسا ریا ہے۔۔۔۔۔
آپ کو پتہ ہے کہ آپ بھی یہ سیریز تفصیل سے کر کے علماء میں اپنا نام لکھوا جائیں گے،
کہ جن کی کتابوں سے authentic حوالے ڈھوندے جاتے ہیں،
آپ کی سیریز سے ڈھونڈے جائیں گے
انشاءاللہ