Submit a deal

آپ سب نے وہ واقعہ یقیناً سن رکھا ہو گا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے زمانے میں ۔۔۔مسجد نبوی کے اندر کھجور کی لکڑی کا ایک ستون ہوا کرتا تھا کہ جس سے ٹی…

آپ سب نے وہ واقعہ یقیناً سن رکھا ہو گا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے زمانے میں ۔۔۔مسجد نبوی کے اندر کھجور کی لکڑی کا ایک ستون ہوا کرتا تھا کہ جس سے ٹی…


آپ سب نے وہ واقعہ یقیناً سن رکھا ہو گا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے زمانے میں ۔۔۔

مسجد نبوی کے اندر کھجور کی لکڑی کا ایک ستون ہوا کرتا تھا کہ جس سے ٹیک لگا کر آپؐ ۔۔۔ صحابہ کرام کو دین کی تعلیم دیا کرتے تھے ۔

لیکن بعد میں جب صحابہ کی تعدید زیادہ ہو گئی تو انہوں نے آپؐ کو دو قدموں کی اونچائی جتنا ۔۔۔

ایک چھوٹا سا ممبر بنا کر دے دیا کہ جس کے بعد طے یہ ہوا کہ آپؐ ۔۔۔ ستون سے ٹیک لگانے کے بجائے اس ممبر پر کھڑے ہو کر اپنا ۔۔۔ درس دیا کریں گے ۔

تاکہ سب لوگ آپؐ کو آسانی کے ساتھ دیکھ سکیں لیکن ۔۔۔ جس دن آپؐ نے ستون سے ٹیک لگانا چھوڑا اس دن ۔۔۔

أنس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ہم نے خود اپنے کانوں سے سنا کہ اس ستون میں سے ایسی آوازیں آنے لگیں کہ جیسے کوئی گمشدہ بچہ ۔۔۔

بلک بلک کر رو رہا ہو ۔

نبیؐ منبر سے اترے ۔۔۔ چل کر اس ستون تک گئے ، اسے اپنے سینے سے لگایا اور جونہی آپؐ نے اسے چھوا تو أنسؓ بتاتے ہیں کہ وہ ستون اچانک ہچکیاں لے لے کر رونے لگا ۔

اور پھر آپؐ نے قریب ہو کر اس کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات کی تب ۔۔۔ وہ ستون کہیں جا کر خاموش ہو گیا (مسند أحمد 13396)

بہت سے لوگوں نے اس ستون کے متعلق ۔۔۔ بس یہیں تک کا واقعہ ہی سن رکھا ہے لیکن صحابہ کرامؓ نے اس ستون کا بعد میں ۔۔۔

درأصل ایک نام بھی رکھا تھا ستون حنانہ ۔۔۔ یعنی بہت زیادہ رونے والا ستون ۔

اور نبی ﷺ کے بعد ایک ہائی رینکنگ صحابی حضرت أبی إبن کعبؓ ۔۔۔ اس ستون کو نبیؐ کے ایک تبرک کے طور پر ۔۔۔

اپنے ساتھ گھر لے گئے تھے کہ جہاں وہ ایک طویل عرصے تک رہا حتیٰ کہ ۔۔۔

دیمک نے کھا کر اسے مکمل طور پر ۔۔۔ ختم کر دیا ۔

اور أبی بتاتے ہیں کہ نبی ﷺ نے اس ستون کے قریب ہو کر ۔۔۔ یہ فرمایا تھا کہ خاموش ہو جا !

کیا تو اس بات پر خوش ہے کہ میں تجھے جنت میں لگوا دوں ؟ کہ جہاں سے جنتی تیرا پھل کھاتے رہیں گے ؟

تو اس بات پر لکڑی کے اس زندہ ستون کی ۔۔۔ سسکیاں رکی تھیں (وفاء الوفاء ج ۱ ص ۳۸۸)

ورنہ آپؐ نے فرمایا تھا کہ اگر میں اسے چپ نہ کرواتا تو اس ستون نے قیامت تک ۔۔۔ یونہی روتے رہنا تھا ۔

جو صحابی اس تنے یا ستون کو اپنے ساتھ لے کر گئے تھے یعنی أبی إبن کعبؓ ۔۔۔

وہ صحابی حضرت عثمانؓ کے زمانے تک زندہ رہے تھے اور اپنے آخری وقت میں وہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی زندگی میں پیش آئے واقعات کے متعلق ۔۔۔

سارا سال لوگوں کو درس دیا کرتے تھے اور ان کی تعلیمات آج ۔۔۔ تاریخ کی قدیم کتابوں کے اندر ۔۔ مل جاتی ہیں ۔

ان ہی کتابوں میں درختوں سے متعلق أبی إبن کعبؓ نے ایک اور واقعہ ۔۔۔

ایک اور موقعے پر سنایا تھا کہ جہاں آپ فرماتے ہیں کہ عثمانؓ کے زمانے میں عجمیوں کی ایک جماعت ۔۔۔

مکہ کی طرف حج کے لیے چلی ۔ لیکن وہ لوگ صحراء کے سفر سے زیادہ ۔۔۔ واقف نہیں تھے ۔

راستے میں انہیں پیاس لگ گئی مگر پانی کا جو ٹکڑا انہیں نظر آیا وہ بھی ۔۔۔ کھارا پانی نکلا ۔

ان میں سے ایک نے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم یہ پانی پی کر بیمار ہو جائیں یا مر جائیں تو بہتر یہی ہے کہ ہم ۔۔۔ آگے چلتے ہیں ۔

لیکن چلتے چلتے شام ہو گئی مگر دوبارہ انہیں پانی ۔۔۔ کہیں نظر نہ آیا یہاں تک کہ ۔۔۔ ان لوگوں میں ایک بحث چھڑ گئی کہ اس سے بہتر تو یہی تھا کہ ہم کھارا پانی ہی پی لیتے ۔

اور اسی بحث میں ہی ۔۔۔ رات پڑ گئی اور وہ لوگ پیاس کی شدت سے ۔۔۔ نڈھال ہونا شروع ہو گئے یہاں تک ۔۔۔

کہ قریب موجود کیکر کے ایک ویران درخت میں سے ایک عجیب موٹا تازہ اور کالے سیاہ رنگ کا ایک آدمی نیچے اترا ۔۔۔

اور عجیب کھردری آواز میں بولا کہ میں نے اپنی قوم سے محمد الرسول اللہ (ﷺ) کا یہ فرمان سن رکھا ہے ۔۔۔

کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ۔۔۔ اور اس کا محافظ ہے ۔

تم یہاں سے چلے جاؤ ۔۔۔ کیوں کہ یہاں تمہیں پانی ۔۔۔ کہیں نہیں ملے گا لیکن جب تم ایک ایسے ٹیلے پر پہنچو کہ جس کی شکل میں فلاں فلاں خصوصیات ہوں ۔۔۔

تو اس کے قریب چلے جانا کیوں کہ وہاں ۔۔۔ پانی کا ایک قدیم کنواں ہے ۔

اور پھر یہ کہہ کر وہ مخلوق دوبارہ ۔۔۔ کیکر میں چڑھ کر اس کی شاخوں میں کہیں ۔۔۔ گم ہو گئی ۔

زمین پر کھڑے قافلے والے دم بخود یہ سارا ماجرا حیرانی کے ساتھ دیکھتے رہے اور سوچا ۔۔۔ کہ کیا یہ کوئی بدروح یا کوئی شیطان تھا ؟

لیکن پھر کچھ بزرگوں نے کہا کہ نہیں ۔۔۔ شیاطین ایسی باتیں نہیں کرتے ، یقیناً یہ مسلمان جنات ۔۔۔ یا پھر انہی جیسی کوئی مخلوق ہو گی ۔

چنانچہ یہ لوگ اس پراسرار آدمی کی بتائی ہوئی جگہ کی طرف ۔۔۔ چل پڑے اور واقعی ۔۔۔ وہاں پر انہیں پانی کا ایک ۔۔۔ کنواں مل گیا ۔

(الہواتف من إبن أبی دنیا ص ۱۰۴ و مکارم الأخلاق)

اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی یہ کائینات ۔۔۔ عجیب و غریب اور حیران کن رازوں سے بھری پڑی ہے کہ جن کے متعلق میرا دل چاہتا ہے ۔۔۔

کہ رات گئے کی اس محفل میں آپ کے ساتھ گاہے بگاہے ۔۔۔ ضرور شیئر کرتا رہا کروں ۔

میری اس محفل کو جوائن کرنے کے لیے ۔۔۔ آپ کا بہت شکریہ ۔

فرقان قریشی
آپ سب نے وہ واقعہ یقیناً سن رکھا ہو گا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے زمانے میں ۔۔۔مسجد نبوی کے اندر کھجور کی لکڑی کا ایک ستون ہوا کرتا تھا کہ جس سے ٹی…





Source from Furqan Qureshi Blogs Facebook Profile

Furqan Qureshi
10 Comments
  1. خوش قسمت کھجور کا ستون

  2. زبردست کاوش سر

  3. اسلام علیکم فرقان بھائی ۔۔
    پہلے والا واقع پڑھ کر کچھ سمجھ نہیں آیا مگر آخری والا واقع پڑھ کر میں آپ کی بات سمجھ گیا کے آج آگ کے الاؤ کے گرد آپ ہم سب کو کیا بتا رہے ہیں ۔۔۔
    درخت بھی جاندار ہوتے ہیں اور کیسے جاندار ہوتے ہیں یہ آج سمجھ میں آگیا ۔۔۔ جزاک اللّہ ۔۔

  4. ماشاءاللہ ،خوبصورت تحریر اور انداز بیاں

  5. Sir plz MRI Ami bimar hn wo chal nhi skti ilaj krwa h mgr phr Wohi condition h hmary pas itny paisy nhi k unka Kisi achi jagah Sy ilaj krwa sakyn r koi masla nhi B’s chl nhi skti 5 saal ho chuky hn hm sb bri azeeyat m h agr ap Kisi asi foundation ko janty hn Jo Meri Ami k ilaj k liye paisy dy sakyn bagair promotion kiye to sir plz koi help kryn hm sari Indgi apko apni zduaoon m yad rakhyn gy sir plz plz hm bht preshan hn

  6. MashaAllah Buht hi khoobsurat Tehreer…
    Ustad-e-muhtram Assalam o Alekum
    Umeed krta hon Ap Kheriyat se hoge…
    Or bus Raat k Es pehar main bus sone Wala Tha k Achanak Apki Yeh Post Mere Samne Aa gai Sir AAP Buht Zaheen ho MashaAllah… or bus Apki Aesi Piyari Piyari or HeratAngez Baatien Sunte Sunte Pakistan se Saudi Arabia Aa gya hon… per Ap jesi shaksiyat se Ek bar mulaqaat ho Jae Yeh Sapna Sapna Hi Reh Jaega shayad..😑

  7. مصر کےpyramids کو کیا انھیgiants یا nephilims نے بنایا ہو سکتا ہے کیا؟
    اگر ہاں! تو کیا وہ اتنے عقل مند تھے کہ اہراموں کیaligments اتنی اچھی کر سکتے؟
    یا پھر کسی دوسری عقل مند مخلوق نے انھیں بنایا ہے.

  8. فرقان سر اللہ کی بنائی ہوئی کون کون سی مخلوق دنیا میں ہے ہم نہیں جانتے اور ہم بنا جانے ہی دنیا سے چلے جائیں گے ،اللہ اکبر

  9. جنید احمد کشمیری
    February 25, 2025 at 12:21 am

    جزاک اللہ خیر 💫
    اللّٰہ تعالٰی آپ کے اس علم کے سفر میں آسانیاں پیدا فرمائے آمین 🍁
    اور مزید اسی طرح علم و محبت بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے آمین 🍁

  10. Furqan Qureshi Blogs bhai mne phly b apsy ik sawal kiya tha apny jawab nh dia ..
    Mera sawal hai k agr dajjal ik insaan hai or koi technology nh tw phr hadees m aisa q ata hai k jb dajjal k aany ki khrb suno tw mountains ki trf bhago.
    kya dajjal mountains m nh jaaskta .. ? qk ik or hadees sy humein pata lgta hai k wo dunya k har kony ka safar kryga ..
    kya dajjal kisi signals k through safar kryga ? qk signals he mountains m weak hoty hain..
    apka kya khayal h?

Leave a reply

picgiraffe.com
Logo
Shopping cart