نبی کریم حضرت محمد ﷺ ابھی چونتیس یا پینتیس سال کے تھے ۔۔۔
کہ مکہ مکرّمہ میں ایک بڑا واقعہ پیش آ گیا ۔
خانہ کعبہ کے نیچے چھپے ایک خزانے کے ۔۔۔ چوری ہو جانے کا واقعہ ۔
یہ پورا واقعہ تو آج میں إن شاء اللہ آپ کو سناؤں گا ہی لیکن ۔۔۔
اس واقعے کے بعد نبی ﷺ نے مکہ کے رہنے والوں ۔۔۔
یعنی قریش کے درمیان کچھ اہم فیصلے کیے کہ جس کی وجہ سے ۔۔۔
لوگ آپؐ سے بہت متاثر ہوئے ۔ ان کی نظریں نبی ﷺ پر ۔۔۔ مرکوز ہونا شروع ہو گئیں ۔
جس سے تاریخ میں لکھے واقعات کو ایک ۔۔۔ نیا رخ مل گیا ۔
اور وہ یہ کہ چونکہ نبی ﷺ اب لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے لہٰذا ۔۔۔
اب کتابوں میں ہمیں آپؐ کی ڈسکرپشن بھی ملنا شروع ہو جاتی ہے کہ آپؐ اس وقت دیکھنے میں کیسے تھے ۔
حالانکہ اس سے پہلے کی عمر میں یہ معلومات ۔۔۔ تقریباً نہ ہونے کے برابر تھی ۔
لہٰذا آج والی قسط میں إن شاء اللہ ایک پورا سیگمنٹ ۔۔۔
نبی ﷺ کے خوبصورت حلیے پر کہ اُس وقت آپؐ ۔۔۔ دیکھنے میں کیسے تھے ۔
دوسری بات کہ جیسے جیسے اب بعثت ۔۔۔ یعنی وحی کے نزول کا وقت قریب آ رہا تھا ویسے ویسے ۔۔۔
پورے عرب میں ۔۔۔ ہر شخص محسوس کر رہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے ۔
نہ صرف انسانوں بلکہ ۔۔۔ غیر انسانی دنیا میں بھی نشانیاں نظر آنے لگ گئی تھیں ۔
ہر نفس محسوس کر رہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے لیکن ابھی اسے سمجھ نہیں پا رہا تھا ۔
ہاں جب بعثت ہو چکی تو بہت بعد میں ۔۔۔ انسانوں اور جنات دونوں نے رپورٹ کیا کہ انہوں نے کیا کیا ہوتے دیکھا تھا ۔
اور آج کی قسط میں ایک سیگمنٹ ان رپورٹس پر بھی ہے کہ جو بڑی ہی محنت کے ساتھ ۔۔۔
میں نے مختلف کتابوں سے چُن کر آج کی قسط میں اکٹھی کی ہیں ۔
سلام ، میرا نام فرقان قریشی ہے اور آج ۔۔۔ إن شاء اللہ دا سیرۃ سیریز کی ساتویں قسط ریلیز ہو رہی ہے ۔
ایک ایسی سیریز کہ جس میں نبی کریمؐ کی زندگی کے مکمل تریسٹھ سال ۔۔۔ کور ہو رہے ہیں ۔
اور اگر آپ بھی اس سیریز کو آسانی کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے سپورٹ کرنا چاہیں ۔۔۔
تو نیچے دیئے گئے اس لنک کے ذریعے ، ضرور کیجیے گا ۔
https://www.buymeacoffee.com/mrfurqanqureshi
اور اگر آپ پاکستان سے ہیں ، تو یہ میرے فیصل بینک کا iban نمبر ہے ۔
PK65FAYS3469301000003308
یا پھر اگر آپ ایزی پیسہ یا جیز کیش استعمال کرتے ہیں تو اس نمبر پر بھی آپ اپنی سپورٹ ۔۔۔ بھیج سکتے ہیں ۔
03329620440
تو پھر ملتے ہیں آج رات إن شاء اللہ نو بجے ۔۔۔ دا سیرۃ سیریز کی ساتویں ۔۔۔ قسط میں ۔
شکریہ
فرقان قریشی
Source from Furqan Qureshi Blogs Facebook Profile
Alhumdulilah Alhumdulilah You are back ustaad e muhtram…
Assalamu alaikum
وعلیکم السلام
Finally got an update
Waiting 😍
السلام علیکم فرقان بھائی اس سیزن کو میرے والد صاحب اور میرے بڑے چاچو اپ کے سیزن کو بڑے شوق سے سن رہے ہیں اور وہ اپ کے لیے دعائیں کر رہے ہیں کہ اللہ پاک ان کو سلامت رکھے اور اباد رکھے
فرقان بھائی دیکھ کر خوشی ہوئی میں سوچ رہا تھا مسیج کروں آپ کو ۔ رمضان کے بعد سے کوئی ویڈیوز نہیں آئی ؟؟
Furqan bro where were u. Please keep ur audiance posted even if ur unable to upload any content.let the ppl know ur in good health, ur brother from Islamabad
سر، نظر بد کے بارے میں لکھیے کیونکہ سائنس اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ کہ یہ کیسے اثرانداز ہوتا ہے۔ اس کے پیچھے کیا وقت ہے؟
اس کے بارے میں میں صرف اتنا سمجھتا ہوں کہ چونکہ نیک نظری کے اثرات بھی ہوتے ہیں جیسے بعض شیوخ سے منقول ہیں جبکہ آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے بھی چند واقعات موجود ہیں۔
ان شاءاللہ تعالیٰ یہ سیریز میں اپنے بچوں کے ساتھ گرمیوں کی چھٹیوں میں لمبی دوپہروں کو دیکھوں گی ۔۔۔
بچوں کے ساتھ بہت سارے تاریخی اور اسلامی واقعات یوٹیوب پر دیکھے اور وہ وقت اتنا خوبصورت ہوتا ہے کہ ھم سب ہی تجسس میں ہوتے ہیں کہ اب آگے کیا ہوگا۔۔
آپکی تو یہ سیریز ہے ہی اتنی مبارک کہ ایک ایک سیکنڈ محبت سے دیکھنے لائق۔۔۔
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم