حضرت عمر فاروقؓ بتاتے ہیں کہ ایک رات ۔۔۔
میں اور ابوبکر صدیقؓ ۔۔۔ نبی ﷺ کے ساتھ چلتے ہوئے کہیں ۔۔۔ جا رہے تھے کہ ہمیں ۔۔۔
ایک ایسی آواز آئی کہ جیسے مسجد نبویؐ میں کوئی شخص ۔۔۔ تلاوت کر رہا ہو ۔
اس کی آواز سن کر نبیؐ خاموش ہو گئے اور غور سے اس کی ۔۔۔ قرأت سننے لگے ۔
میں نے کچھ کہننے کی کوشش کی لیکن نبی ﷺ نے مجھے خاموش رہنے کا ۔۔۔ اشارہ کر دیا ۔
کافی دیر تک ہم ان کی تلاوت سنتے رہے یہاں تک ۔۔۔ کہ پھر وہ شخص غالباً سجدے میں چلا گیا ۔
اور نماز پوری کر کہ ایک مخصوص دعا مانگی اور اس دعا پر ۔۔۔
نبی ﷺ نے اس شخص کو غائبانہ آواز دے کر فرمایا کہ عبداللہ ! ۔۔۔
’’جو مانگنا ہے مانگ لو ، تمہیں مل جائے گا ۔’’
اور پھر اچانک ہمیں اندازہ ہوا کہ اندر تو عبداللہ إبن مسعودؓ ہیں ۔
اگلی صبح ہوتے ہی ؛ عمر فاروقؓ بتاتے ہیں کہ میں إبن مسعودؓ کے پاس گیا تاکہ انہیں بتا سکوں ۔۔۔
کہ کل رات آپ نے دعاؤں کی قبولیت والے کلمات کہے تھے لیکن آگے سے انہوں نے مجھے بتایا کہ عمر ۔۔۔
کچھ دیر پہلے ہی ابوبکر مجھے یہ خوشخبری دے گئے ہیں اور یہ بھی ۔۔۔
کہ وہ مجھ سے قبولیت والے کلمات بھی پوچھ کر گئے ہیں ۔
اور پھر عبداللہ نے مجھے بھی ۔۔۔ وہ خوبصورت کلمات سکھائے ۔
اس واقعے کو إمام ترمذیؒ نے اپنی جامع — جامع ترمذی ۵۹۳ میں بیان کیا ہے لیکن صرف مختصراً ۔
انہوں نے وہ کلمات بیان نہیں کیے کہ جو دعائیں قبول کرواتے ہیں ۔
لہٰذا میں نے تھوڑی سی محنت اور کی ۔۔۔ تاکہ ان کلمات کو ڈھونڈ کر آپ کے ساتھ شیئر کر سکوں اور بالآخر وہ کلمات ۔۔۔
مجھے گیارہویں صدی کی ایک کتاب کے اندر ۔۔۔ مل ہی گئے ۔
لا الہ أنت وعدک حق ، و لقاءک حق ، و الجنت الحق ، و النار الحق ، و رسلک حق ، و کتابک حق ، و النبیون حق و حمد ﷺ حق ۔
الحِلیۃ الأولیاء ج ۱ ص ۱۲۱
عبداللہ إبن مسعودؓ ۔۔۔ ایک بہت بزرگ صحابی تھے اور مسروق إبن أجدعؓ ۔۔۔
ایک تابعی کہ جو علم کی تلاش میں کئی صحابہ کے پاس گئے وہ بتاتے ہیں کہ جب میں نے صحابہ کے علم کی خوشبو پائی ۔۔۔
تو چھ صحابی ایسے ملے کہ جن کے پاس بے تحاشہ علم تھا ۔ اور جب ان چھ کے علم کی خوشبو پائی تو دیکھا ۔۔۔
کہ ان میں سے دو صحابیوں پر ۔۔۔ علم کی إنتہاء ہو جاتی ہے ۔
ایک تو علی إبن أبی طالبؓ اور دوسرے ۔۔۔ عبداللہ إبن مسعودؓ ۔
الطبقات الکبریٰ ج ۱ ص ۶۸۴
لیکن آج میں آپ کو عبداللہ إبن مسعودؓ کے متعلق ۔۔۔ اتنی تفصیل سے کیوں بتا رہا ہوں ؟
کیوں کہ وہ ایک ایسے صحابی تھے کہ جو رسول اللہ ﷺ کے پاس اس وقت کھڑے تھے کہ جب ۔۔۔
نبی ﷺ نے چاند کو دو ٹکڑے کیا تھا ۔۔۔ اور إبن مسعودؓ نے وہ واقعہ اپنی آنکھوں سے ہوتے دیکھ کر ۔۔۔
ایک سچی شہادت کے ساتھ آگے رپورٹ کیا تھا ۔
چاند کے دو ٹکڑے ہونا ، سیرت النبی ﷺ کا ایک ایسا حیرت انگیز واقعہ ہے کہ جو آج رات ۔۔۔
إن شاء اللہ اس کی مکمل تاریخ ۔۔۔ اور جدید تحقیق کے ساتھ میں آپ کے سامنے رکھنے والا ہوں ۔
سلام ، میرا نام فرقان قریشی ہے اور آج رات إن شاء اللہ ۔۔۔ دا سیرۃ سیریز کی دسویں قسط ریلیز ہو گی ۔
امید ہے کہ آپ اس سیریز سے رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرامؓ کی زندگی کے متعلق بہت کچھ سیکھ رہے ہوں گے ۔
اور اگر آپ بھی اس پراجیکٹ کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں ، تو نیچے دیئے گئے اس لنک کے ذریعے ۔۔۔ ضرور کیجیے گا ۔
https://www.buymeacoffee.com/mrfurqanqureshi
اور اگر آپ پاکستان سے ہیں تو یہ میرے فیصل بینک کا ۔۔۔ iban نمبر ہے ۔
PK65FAYS3469301000003308
یا پھر اگر آپ ایزی پیسہ اور جیز کیش استعمال کرتے ہیں تو اس نمبر پر بھی آپ اپنی سپورٹ ۔۔۔ بھیج سکتے ہیں ۔
03329620440
تو پھر ملتے ہیں آج رات نو بجے ۔۔۔ إن شاء اللہ دا سیرۃ سیریز کی ایک بہت ہی خاص ۔۔۔ قسط میں ۔
شکریہ
فرقان قریشی
Source from Furqan Qureshi Blogs Facebook Profile
Kia koi ye kalimat yahan likh sakta hai?
بہت شدت سے انتظار ہے اج کی ایپیسوڈ کا۔۔۔۔💙🩵💙
ALLAH apko is mehnat pr ajar e azeeem den furqan Bhai 🤍 mne apse bht Kuch sekha hai, Alhumdulillah, Allah apse Razi hon or nabi pak saww apse Khush ho jaen ameeen
Allah hu AKbar 😭😭❤️🔥❤️🔥
سر پلیز یہ دعا عربی میں مل سکتی ہے ؟؟
جزاک اللہ خیرا
آپ بہت محنت کرتے ہیں
اسکا صلہ اللہ تعالیٰ آپکو بےشمار عطا فرمائے آمین
In kalmaat sai miltay jultay alfaaz aaap sallahu waslam tahajjud Mai bhi parhtay thay shaid
Anyone knows?
Pora week aisay wait hota jeisy k mareed k liay dawa jazak Allah
اوئے ماشاءاللہ… زندہ باد فرقان بھائی، اب آپ چلتے ادھر انے لگے ہیں، کسی وقت معراج کی رات تک بھی پہنچ جائیں گے انشاءاللہ…. واہ واہ سبحان اللہ… خوش رہیں آباد رہیں آمین
آپ نے پوسٹ میں ذکر کیا
حضور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنھما جا رہے تھے۔ تو تصور چشم سے دیکھا کہ وہ کیسا منظر ہوگا۔ جب وہ تینوں کسی گلی میں جا رہے تھے۔ زمین و آسمان یہ منظر دیکھ رہا تھا۔ کاش ہماری روح کی آنکھیں منور ہوتیں اور ہم زماں و مکاں کے پردے چیر کر وہ متبرک اور پُر نور لمحات دیکھ سکتے