Add Post/Article

جس دن نبیؐ ہجرت کر کہ مکہ سے مدینہ آئے تھے اس دن ۔۔۔ آپؐ کا استقبال کرنے والوں میں سات یا آٹھ سال کا ایک بچہ بھی تھا ۔ کہ جو اس دن باقی سب کی طرح…

جس دن نبیؐ ہجرت کر کہ مکہ سے مدینہ آئے تھے اس دن ۔۔۔

آپؐ کا استقبال کرنے والوں میں سات یا آٹھ سال کا ایک بچہ بھی تھا ۔

کہ جو اس دن باقی سب کی طرح…


جس دن نبیؐ ہجرت کر کہ مکہ سے مدینہ آئے تھے اس دن ۔۔۔

آپؐ کا استقبال کرنے والوں میں سات یا آٹھ سال کا ایک بچہ بھی تھا ۔

کہ جو اس دن باقی سب کی طرح خوشی خوشی ۔۔۔ ‘‘جاء رسول اللہ جاء رسول اللہ’’ کا ۔۔۔ مژدہ گا رہا تھا ۔

یعنی اللہ کے رسول آ گئے ، اللہ کے رسول آ گئے ۔

کچھ دن بعد اس بچے کی والدہ اسے لے کر ۔۔۔ نبیؐ کے پاس آئیں اور بولیں یا رسول اللہ ﷺ !

اپنی خدمت میں ایک چھوٹا سا خادم قبول کریں اور یوں ۔۔۔

وہ خوش نصیب بچہ اگلے کئی سال تک نبیؐ کی خدمت میں رہا اور آج ہم انہیں ۔۔۔ أنس إبن مالکؓ کے نام جانتے ہیں ۔

نبیؐ ان سے بہت پیار کیا کرتے تھے اور کبھی کبھار شفقت سے ان کے ساتھ ۔۔۔

مزاح بھی فرماتے تھے مثلاً ایک دن پیار سے بولے ‘‘یا ذا الاذنین’’ ۔۔۔ یعنی اے دو کانوں والے ۔

یعنی کان تو سبھی کے دو ہوتے ہیں لیکن نبیؐ پیار سے ۔۔۔ انہیں کہا کرتے تھے انس تمہارے دو کان ہیں ! (سیر الصحابہ ج ۳ ص ۱۲۵)

نبیؐ کی زندگی کے واقعات دل کو موہ لینے والے ہیں لیکن کچھ واقعات ۔۔۔

آنکھوں کو رلا دینے والے بھی ہیں اور انہی میں سے ایک واقعہ ایک مرتبہ ۔۔۔ ان ہی أنس إبن مالکؓ کے ذریعے سے ہمیں ۔۔۔ پتہ چلتا ہے ۔

بتاتے ہیں کہ جب نبیؐ پر وحی اتری تو اس وقت ۔۔۔ کچھ لوگ آپؐ کی سچائی پرکھنے کے لیے ۔۔۔ مکہ آئے مثلاً ایک مرتبہ ۔۔۔

یمن اور سعودی بارڈر پر رہنے والا ایک قبیلہ دعویٰ نبوت کو ٹیسٹ کرنے آیا اور اس ٹیسٹ کے لیے اپنے ساتھ ۔۔۔

وہ ایک عجیب سا تحفہ بھی ساتھ لے کر آیا ۔

مکڑی کے جالے سے بنے ہوئے کپڑے ۔۔۔ یعنی سپائڈر سلک سے بنے ایک خیمے کا تحفہ ۔

بظاہر تو یہ تحفہ دیکھنے میں شاید ۔۔۔ بہت ہی منفرد سا لگے لیکن درحقیقت یہ خیمہ ان لوگوں کا ایک ۔۔۔ ٹیسٹ تھا ۔

کیوں کہ سپائیڈر سلک سے بنے خیموں کے اندر ۔۔۔ کاہن رہا کرتے تھے ۔

اور یہ ان کا ٹیسٹ تھا کہ اگر نبیؐ نے یہ خیمہ قبول کر لیا تو ہم ان کی بات ۔۔۔ نہیں سنیں گے ۔

لیکن نبیؐ نے یہ تحفہ قبول نہیں کیا اور فرمایا کہ میں یہ خیمہ نہیں لے سکتا کیوں کہ ایسے خیموں کے اندر ۔۔۔

کاہن رہتے ہیں اور اسلام میں کہانت گری ۔۔۔ جہنم لے کر جاتی ہے ۔

اس پر وہ لوگ مطمئن ہو گئے اور کہا کہ ٹھیک ہے ۔

پھر آپ ہمیں قرآن سنایئے اور نبیؐ نے ان کے سامنے ۔۔۔ الصّافات کی تلاوت شروع کی لیکن جس وقت آپؐ ۔۔۔

صافات کی پانچویں آیت تک پہنچے کہ آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں ۔۔۔ اور تمام مشارق کا رب وہی ہے (الصّافات 37:05)

تو آپؐ نے اپنی پیاری آنکھیں ۔۔۔ بند کرلیں ۔

اور ان لوگوں نے دیکھا کہ آپؐ پر ایک سکوت طاری ہو گیا ہے ۔

آپؐ کے آنسو ۔۔۔ بند آنکھوں سے نکل کر نیچے داڑھی مبارک پر گر رہے ہیں ۔

انہوں نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیا آپ اس رب کے خوف سے رو رہے ہیں کہ جو ان مشارق کا رب ہے ؟

وہی رب کہ جس نے آپ کو بھیجا ہے ؟

آپؐ نے فرمایا کہ اسی کا خوف تو مجھے رلاتا ہے ۔۔۔ اس رب کا خوف کہ جس نے اس راستے پر مجھے بھیجا ہے ۔ (دلائل النبوۃ لأبی نعیم ص ۲۲۶)

اور یہ دیکھ کر ان لوگوں کو اپنے ٹیسٹ پر ، اپنی حرکت پر بڑی ہی ۔۔۔ ندامت ہوئی لیکن یہ واقعہ ۔۔۔

تو ان چیلنجز میں سے شاید سب سے نرم واقعہ ہے کہ جو بعثت کے بعد ۔۔۔ نبیؐ کو دیکھنا پڑے تھے ۔

اگر میں مکہ میں پیش آنے والے واقعات سناؤں ۔۔۔ تو ایک نرم دل انسان آنسوؤں کے ساتھ رونے لگتا ہے ۔

لیکن یہ بہت ضروری ہے کہ آپ مکہ میں پیش آئے یہ واقعات سنیں تاکہ آپ کو اندازہ ہو سکے کہ اپنی امت کے ساتھ بھلائی کی خاطر ۔۔۔

ہمارے پیارے نبیؐ نے ۔۔۔ کس قدر تکالیف برداشت کی ہیں ۔

اور سیرت النبیؐ پر ریلیز ہونے والی کل کی قسط ۔۔۔ مکہ میں پیش آئے ان ہی واقعات کے اوپر ۔۔۔ بنائی گئی ہے ۔

سلام ! میرا نام فرقان قریشی ہے اور میں آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں ۔۔۔

محمد الرسول اللہؐ کی زندگی کے مکمل تریسٹھ سالوں پر بنی سیرت النبیؐ سیریز کہ جس کی کل ۔۔۔ نویں قسط نے ریلیز ہونا ہے ۔

اس سیریز کی اب تک کی تمام اقساط ۔۔۔ فرقان قریشی بلاگز پر مفت میں دیکھنے کے لیے موجود ہیں لیکن ۔۔۔

اپنی خوشی سے اگر آپ اس پراجیکٹ کو سپورٹ کرنا چاہیں ۔۔۔ تو وہ آپ نیچے دیئے گئے لنک کے ذریعے ۔۔۔ ضرور کر سکتے ہیں ۔

https://www.buymeacoffee.com/mrfurqanqureshi

اور اگر آپ پاکستان سے ہیں تو یہ میرے فیصل بینک کا ۔۔۔ iban نمبر ہے ۔

PK65FAYS3469301000003308

یا پھر اگر آپ ایزی پیسہ اور جیز کیش استعمال کرتے ہیں تو اس نمبر پر بھی آپ اپنی سپورٹ ۔۔۔ بھیج سکتے ہیں ۔

03329620440

تو ملتے ہیں إن شاء اللہ کل رات ۔۔۔ سیرت النبیؐ سیریز کی نویں ۔۔۔ قسط میں ۔

شکریہ

فرقان قریشی
جس دن نبیؐ ہجرت کر کہ مکہ سے مدینہ آئے تھے اس دن ۔۔۔

آپؐ کا استقبال کرنے والوں میں سات یا آٹھ سال کا ایک بچہ بھی تھا ۔

کہ جو اس دن باقی سب کی طرح…

Source from Furqan Qureshi Blogs Facebook Profile

Furqan Qureshi
10 Comments
  1. As above so below wali series bhi mukaml kren pls!

  2. سلامت رہیں ہمیشہ آمین
    بہت پیاری پوسٹ ہے ماشاء اللہ 💕💕
    انتظار رہے گا…. ابھی آٹھویں قسط بھی دیکھنا باقی ہے ان شاءاللہ تعالٰی ایک ساتھ دونوں اقساط دیکھوں گی
    آپکو جزائے خیر عطا ہو آمین

  3. محمد نوید آمین نقشبندی المُحسنی
    April 29, 2025 at 11:34 pm

    ماشاءالله الله پاک آپ کو سلامت رکھے
    دنیا آخرت کی کامیابی نصیب ہو آپ کو!!!!
    🤲🏻❤

  4. Abubakr Quddusi

  5. سبحان اللّٰہ وبحمدہ
    سبحان اللہ العظیم
    جزاک اللہ خیرا کثیرا بھائی

  6. حضرت انس بن مالک مدینے میں آپ کے پاس آئے تھے تو وہ مکہ کے آنکھوں دیکھے حالات کیسے بیان کرسکتے ہیں؟

  7. Ek sawal hai Jo main kaafi arse SE pochhna chah rahi thi butt maoqa Nahi mil raha

  8. سر آپ نے سیرتِ النبی ﷺ سیریز پر جتنی بھی ریسرچ کرکے محنت کی ہے اسے کتابی شکل میں لے آئینگے تو یہ پیارا کانٹینٹ کوئی چُرا بھی نہیں سکے گا اور آپ کے نام سے پبلش ہونے کے بعد ہم جب چاہیں پڑھ سکیں گے۔ اور اپنی اگلی نسلوں کو یہ نایاب تحفہ بھی دے کر جا سکینگے۔ کیا خیال ہے؟؟🥹🌻

  9. Furqan Qureshi Blogs
    اسلام و علیکم، معزرت کافی عرصہ غیر حاضر رہا ہوں۔ ویسے تو میں ساری پوسٹس اور ویڈیوز دیکھتا رہا ہوں پر کمینٹ نہیں کر پا رہا تھا۔ امید کرتا ہوں آپ کی صحت اچھی ہو گی۔
    اور سیریز بہت اچھی جا رہی ہے، میں نے دیکھا کہ آپ کافی پریشان اور اداس بھی ہوئے ہیں آخری ہفتے، پر آپ سے درخواست ہے کہ پلیز اب اس سیریز کو اُدھوری مت چھوڑئیے گا۔
    اللہ آپ کا مددگار ہو۔۔

  10. قسم سے ابھی تک آٹھ اقساط کو انہماک سے سننے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ میں بھی عنقریب اپنے پیارے آقا سید عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ملنے والا ہوں۔۔۔۔۔ انشاءاللہ
    اور اگر میں ملا تو بتاؤں گا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرقان بھائی نے آپکی محبت میں آپ کے امتیوں میں آپ کی بہت محبت جگائی ہے ۔۔۔۔ اور وہ آپ سے بہت محبت کرتے ہیں آپ کی شان میں ریکارڈنگ کرتے رو پڑتے ہیں اور اکثر اپنے آنسوؤں پہ کنٹرول کرتے ہیں۔۔۔۔۔ انشاءاللہ

Leave a reply

picgiraffe.com
Logo
Shopping cart