اگر ممکن ہوتا تو آپ سب کو فرداً فرداً ۔۔۔ میں ضرور کہتا لیکن ۔۔۔
چلیں اس پوسٹ کے ذریعے میری پوری فیسبک فیملی کو ۔۔۔
میری طرف سے سلام اور بہت بہت عید مبارک ۔
کیسی گزر رہی ہے عید ؟ اور آج آپ کی کیا مصروفیت رہی ، کیا روٹین رہی ؟
بتا کر مجھے بھی اپنی عید میں ضرور شامل کیجیئے گا 🙂
شکریہ
فرقان قریشی
Source from Furqan Qureshi Blogs Facebook Profile
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔
فرقان سر ۔۔
بغیر عیدی کے کون عید مبارک کہتا ہے بھلا ۔۔😌🤓
فرقان بھائی امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے
آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو ۔
آج عید کی نماز کے بعد مسجد میں بھی آپ کو یاد کیا تھا
اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت والی وڈیو نے ابھی تک اپنے حصار میں لیا ہوا ہے ۔
اللہ پاک سلامت رکھے آمین
وعلیکم السلام فرقان بھائی
اللہ آپ کو خوش آباد اور ایسے ہی علم کا دلدادہ رکھے۔اور ہماری علم کی پیاس کی تسکین کا باعث بنائے رکھے۔۔۔۔
آمین
عیــــــــــــــــــــــد مبارک
عید مبارک! ✨🌙
یہ خوشیوں، محبتوں اور برکتوں کا دن ہے۔ دعا ہے کہ یہ عید آپ کی زندگی میں خوشحالی، سکون اور کامیابی لے کر آئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے دل کی ہر جائز مراد پوری کرے اور ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔
عید سعید مبارک! 💫
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
میری طرف سے آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیے رحمت کا، مغفرت کا اور ہدایت کا ذریعہ بنے۔۔
امین یا رب العالمین❤️❤️
عید مبارک
اس عید کے دن اس سیریز کی اگلی قسط اپلوڈ ہو جاتی تو عید دوبالا ہو جاتی
خیر مبارک
آپکو بھی عید مُبارک
ہماری تو کل عید گزر گئی آپکو اپنی باہر رہنے والی فیملی کو کل بھی عید مبارک بولنا چاہیے تھا
کل کا دن تو ہمارا بہت مصروف گزرا آج کا بھی ایسے ہی گزرے گا گھر میں پکوان بنا کر
کل بہن کی طرف انوائیٹ تھے رات کو آج بارسلونہ تبی دبو جائیںگے 🥰
خیر مبارک فرقان بھائی،
یہ عید تو کام پر ہی گزر رہی ھے، اس لیے گزر ہی رہی ھے، 😅
Eid Mubarak to you and your family may Allah swt shower His blessings in abundance upon you aameen
وعلیکم السلام! جیسے ہمیشہ کی طرح، اس بار بھی میں عید کی نماز کے لیے دیر سے تیار ہوا۔ میرے بھائی اور کزنز پہلے ہی انتظار کر رہے تھے کہ کب میں تیار ہوں تاکہ ہم سب مل کر مسجد جا سکیں۔ سب کی نظریں مجھ پر تھیں، جیسے کہہ رہے ہوں، “یہ کب فارغ ہوگا؟” آخرکار، جب میں تیار ہوا، تو ہم اکٹھے مسجد کی طرف روانہ ہوئے۔ نمازِ عید ادا کی، سب کو گلے لگایا، دعائیں لیں اور دیں✨🌱✨
گھر آ کر سب سے پہلے امی کے پاس گیا۔ ہمیشہ کی طرح انہوں نے پیار سے ماتھے پر بوسہ دیا، ڈھیروں دعائیں دیں۔ پھر میں اور میرا دوست امی کی پھپھو کے پاس گئے، جن کی اپنی کوئی اولاد نہیں، مگر ہمیں دیکھ کر ان کی آنکھوں میں ایک الگ سی چمک آ جاتی ہے۔ ہم دونوں ہمیشہ کی طرح آج بھی ان کے لیے مٹھائی لے کر گئے۔ شاید وہ ہماری راہ دیکھ رہی تھیں کہ کوئی اور آئے یا نہ آئے، مگر ہم دونوں ضرور آئیں گے۔ ہم نے تقریباً آدھا گھنٹہ ان کے ساتھ گزارا، ہنسی مذاق کیا، اور دیکھا کہ ہماری آمد نے ان کے چہرے پر خوشی بکھیر دی۔
اس کے بعد دوست نے مجھے گھر چھوڑا، اور میں اپنے کمرے میں چلا گیا، جہاں ہمیشہ کی طرح تنہائی میرا انتظار کر رہی تھی۔ کچھ دیر فری لانسنگ کا کام کیا، پھر سوشل میڈیا پر عید کی پوسٹس دیکھیں۔ کچھ دوستوں نے عید کی مبارکباد دی، مگر حقیقت یہ ہے کہ صرف 4 سے 5 لوگوں نے ہی یاد رکھا۔ کچھ دوستوں کو خود یاد کیا، مگر ان کا رویہ اور مزاج ایسا تھا کہ خود سے رابطہ کرنے کا دل ہی نہیں چاہا۔ بعض اوقات ہم کسی کو یاد کرنا چاہتے ہیں، مگر ان کا برتاؤ ہمیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ اور تب احساس ہوتا ہے کہ اکیلا رہنا ان جعلی اور خود غرض لوگوں کے ساتھ رہنے سے کہیں بہتر ہے، جو صرف اپنے مطلب کے وقت یاد کرتے ہیں۔
شام کو شہر جانے کا ارادہ ہے۔ ایک دوست، دو کزنز اور میرا چھوٹا بھائی، سب کہیں جا کر خود کو ایک اچھی پارٹی دیں گے انشاء اللہ۔آخر کبھی کبھار خود کو بھی وقت دینا ضروری ہوتا ہے، کیونکہ خوشیوں کا انتظار کرنے کے بجائے، انہیں خود تلاش کرنا زیادہ بہتر ہے۔
آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک! اللہ کرے کہ آپ کی زندگی میں بھی وہ خوشیاں آئیں، جن کا آپ کو انتظار ہے 💚🌸❤️