Submit a deal

’’ان بچوں کی زندگی کے اندر ۔۔۔ کہ جو محمد (ﷺ) سے ملے اور آپ کے گھٹنوں پر بیٹھتے تھے ۔۔۔ عرب کے لوگوں نے یورپین پہاڑوں سے لے کر سندھ کے میدانوں تک ک…

’’ان بچوں کی زندگی کے اندر ۔۔۔ کہ جو محمد (ﷺ) سے ملے اور آپ کے گھٹنوں پر بیٹھتے تھے ۔۔۔ 

عرب کے لوگوں نے یورپین پہاڑوں سے لے کر سندھ کے میدانوں تک ک…


’’ان بچوں کی زندگی کے اندر ۔۔۔ کہ جو محمد (ﷺ) سے ملے اور آپ کے گھٹنوں پر بیٹھتے تھے ۔۔۔

عرب کے لوگوں نے یورپین پہاڑوں سے لے کر سندھ کے میدانوں تک کی ۔۔۔

بادشاہی پا لی تھی ۔’’

یہ الفاظ ہیں اس مؤرخ کے کہ جو امیرکہ کی دو بڑی یونیورسٹیز کے ۔۔ پروفیسر رہ چکے ہیں ۔

پروفیسر ورنن او ایڈگر ۔

لیکن ایک مرتبہ آپ دوبارہ سے ان الفاظ کو پڑھیں تو آپ کو ان کے اندر موجود عظمت ۔۔۔ ہلا کر رکھ دے گی ۔

یعنی وہ کم سِن صحابہ کہ جو نبی ﷺ کی زندگی میں پیدا ہوئے ۔۔۔

یا آپ کے ہاتھوں میں پلے بڑھے ، جنہوں نے آپؐ سے تربیت حاصل کی ان لوگوں نے ۔۔۔

صرف اور صرف ایک صدی کے اندر پانچ ہزار میل بڑی ایک ایمپائر قائم کر لی ؟

یہ کیسے ممکن ہے ؟ کیا نبی ﷺ سے پہلے بھی ان لوگوں میں سلطنتیں قائم کرنے کی کوئی تربیت چل رہی تھی ؟

نہیں ایسا تو بالکل نہیں تھا بلکہ الٹا اس کے برعکس تھا ۔

نبی ﷺ سے پہلے کے عرب کے متعلق جو سب سے جدید ترین تحقیق ہے ، اسے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے شائع کیا تھا اور اگر آپ ۔۔۔

اس تحقیق کو پڑھیں تو آپ ہکا بکا رہ جائیں گے ۔

نبی ﷺ سے پہلے کا دور ، زمانہ جاہلیت کہلاتا ہے لیکن سچ تو یہ ہے ۔۔۔

کہ ہم میں سے زیادہ تر لوگ زمانہ جاہلیت کا نام تو لے لیتے ہیں لیکن اسے ۔۔۔ کبھی امیجن نہیں کرتے ۔

میں آپ کو امیجن کرواؤں ؟

آپ کو پتہ ہے کہ عرب کے سنگلاخ پہاڑوں میں ایسے ایسے قبیلے رہتے تھے کہ جنہیں ’’ذوبان العرب‘‘ کہا جاتا تھا ۔

ذوبان العرب یعنی عرب کے بھیڑیئے ۔

کیوں کہ ان لوگوں میں خیر نام کی کوئی چیز ہی نہیں ملتی تھی ۔

یہ مت سمجھیئے گا کہ وہ کوئی بڑے خونخوار قبیلے تھے کہ جو صحراؤں سے گزرتے کاروانوں پر حملے کرتے ہوں گے ، نہیں ۔۔۔

بلکہ وہ صرف اتنا کرتے ۔۔۔ کہ سوئے ہوئے مسافروں کا پانی چوری کر لیتے ۔

اور پھر ان مسافروں کو وہیں چھوڑ دیتے ، آرام کرتا ہوا لیکن اس کے بعد ۔۔۔

جاگنے کے بعد جب دھیرے دھیرے مسافروں کو پیاس لگنا شروع ہوتی تو وہ لوگ پانی ڈھونڈتے ۔۔۔

لیکن پانی تو چوری ہو چکا تھا لہٰذا کچھ ہی گھنٹوں بعد ، مسافروں کی حالت خراب ہونا شروع ہو جاتی ۔

وہ پیاس سے نڈھال ہو جاتے ، بیہوش ہونا شروع ہو جاتے اور ایک وقت پر ۔۔۔ پھر سسک سسک کر انہیں موت آ جاتی اور یوں ۔۔۔

بغیر کسی لڑائی اور مشقت کے ۔۔۔

انتہائی سنگدلی کے ساتھ کاروان کا پورا سامان ۔۔۔ عرب کے بھیڑیوں نامی ان قبیلوں کے پاس آ جاتا ۔

یہ دور جاہلیت کی صرف ایک مثال ہے جبکہ أصل لسٹ ۔۔۔ اس سے کہیں زیادہ طویل ہے ۔

اور جوں جوں آپ دور جاہلیت کے متعلق جانتے جائیں گے توں توں ۔۔۔ آپ حیران سے حیران تر ہوتے چلے جائیں گے کہ کیا واقعی ؟

کیا واقعی نبی ﷺ کی تربیت اتنی کمال تھی کہ انہوں نے عرب کے ان بھیڑیوں کو ، ان وحشی قبیلوں کو ۔۔۔

دنیا بھر کے لیے ایک با إخلاق استاد بنا دیا ؟

اور نبی ﷺ کی اسی ٹریننگ کے متعلق ہے میری اب تک کی شاید سب سے خوبصورت ڈاکیومنٹری ۔۔۔۔

’’دا سیرۃ سیریز‘‘

نبی ﷺ کی زندگی کے مکمل تریسٹھ سالوں پر بنی ایک ایسی سیریز کہ جسے تیار کرنے میں ۔۔۔ مجھے تقریباً پانچ سال کا وقت لگا ہے ۔

اور آج ۔۔۔ آج إن شاء اللہ اس سیریز کی تیسری قسط ریلیز ہونے والی ہے ۔

سلام ! میرا نام فرقان قریشی ہے اور میرا مشن یہ ہے کہ سیرت النبی ﷺ پر موجود کتابوں ۔۔۔

پرانے نقشوں اور تاریخ کے قدیم صفحات سے ۔۔۔

مستند ترین معلومات لے کر سیرۃ پر ایک ایسی سیریز تیار کی جائے کہ جسے دیکھ کر ۔۔۔

ہمارے اور ہماری نسلوں کے دلوں میں ہمارے پیارے نبی ﷺ کی أصل عظمت کا احساس ہو ۔

ہمیں پتہ تو چلے کہ انہوں نے اس دنیا کو ۔۔۔ ایک کتنا بڑا تحفہ دیا ہے ۔

ہمیں پتہ تو چلے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں آخر ۔۔۔ تمام جہانوں کے لیے رحمت کیوں ڈکلیئر کیا ہے ۔

اور اسی سلسلہ کی کوشش ہے میری ، دا سیرۃ سیریز ۔

اور اس مرتبہ ۔۔۔ بڑی ہی محنت کے ساتھ ان والدین کے لیے کہ جن کے بچے اردو نہیں جانتے ، میں نے ۔۔۔

سیریز میں إنگلش سبٹائیٹلز بھی شامل کر دیئے ہیں ۔

یہ تمام کاوش فی الوقت میں اکیلے ہی مینیج کر رہا ہوں لیکن اگر آپ بھی اس مشن کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں ۔

تو وہ آپ نیچے دیئے گئے اس لنک کے ذریعے ۔۔۔ کر سکتے ہیں ۔

https://www.buymeacoffee.com/mrfurqanqureshi

یا پھر ۔۔۔ اگر آپ پاکستان سے ہیں تو یہ میرے فیصل بینک کا iban نمبر ہے ۔

PK65FAYS3469301000003308

اور اگر آپ ایزی پیسہ یا پھر جیز کیش استعمال کرتے ہیں تو اس نمبر پر بھی آپ اپنی سپورٹ ۔۔۔ بھیج سکتے ہیں ۔

03329620440

تو پھر ملتے ہیں آج رات إن شاء اللہ نو بجے ! دا سیرۃ سیریز کی تیسری ۔۔۔ قسط میں ۔

شکریہ

فرقان قریشی
’’ان بچوں کی زندگی کے اندر ۔۔۔ کہ جو محمد (ﷺ) سے ملے اور آپ کے گھٹنوں پر بیٹھتے تھے ۔۔۔ 

عرب کے لوگوں نے یورپین پہاڑوں سے لے کر سندھ کے میدانوں تک ک…

Source from Furqan Qureshi Blogs Facebook Profile

Furqan Qureshi
10 Comments
  1. Jazaak Allah Khair brother may Allah shower his blessings upon you Ameen

  2. Bht behtareen Furqan sahab. Apko Allah is ka ajar dega jo ap humaray liy mehnat kartay hain…

  3. بہت بہترین

  4. ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت اور دلکش lecturer

  5. Abdul Mannan Abdul Mannan
    March 11, 2025 at 3:35 pm

    May ALLAH Accept Your All Efforts Ameen 🍀

  6. مشکوٰۃ فاطمہ
    March 11, 2025 at 3:35 pm

    ماشاءاللہ ہم سب کی فیورٹ سیریز سٹارٹ ہے اور آج میں سوچ رہی تھی کہ نیکسٹ ایپی سوڈ کب آئے گی پتا نہیں
    اور ابھی خوشخبری مل بھی گئی😍🌸

  7. Sir please ek request hy apni tamam series k link episode wise idr b post kr diya krn Youtube pr playlist show ni hoti and episode find krne mai bht problem hoti hy

  8. ماشاءاللہ

  9. مَاشَآءَاللّهُ…
    Allah paak salamat rakhy apko orr is naik kam me apki madad kry orr is naik kam ki barakt sy apki walida ki magifirat farmaye orr unhe janat ul firdos me alaaa muqam attaa farmaye…
    Khush naseeb hoty hain wo waldeen jin ki ulad ap jesi qabil orrr deen ki khidmat garr nikalti hai… Ap bohat mehnat krty hain hm sb logo k liye… Kehna tou yehh chhaye k ap Allah pak ki خوشنودی hasil krny k liye mehnat krty hain… Kyu k ap bhi tou logo ko Allah Or usk Rasool صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَعَلَى آلِهِ وَسَلَّمَ sy jorr rhy hain….
    Ap ki sari videos dekhny kay bad jo muje chez bohat bohat zeyda pasand ayi wo ye k ap bhi Pakistani hain….♥️♥️♥️Or koi Pakistani ye kam kr rha… Engineer sahab k bad ap muje firqa wariyat sy pak insan lagy hain jo deen ki tableeg kar rha hy..
    Allah Kareem apko salamat rakhy apky rizaq me barkat daly….
    Orr duaoo ki appeal hy
    جزاك اللهُ خيرًا ♥️♥️♥️♥️

  10. ماشاءاللہ

Leave a reply

picgiraffe.com
Logo
Shopping cart